اداکار عمران اشرف نے انگریزی زبان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔۔ ہر طرف نئی بحث شروع ہوگئی ۔

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار عمران اشرف نے انگریزی زبان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔۔ ہر طرف نئی بحث شروع ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار نے اس حوالے سے ایک زبردست پیغام دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔انسٹاگرام پر ایک ویب سائٹ کے اکاؤنٹ سے عمران اشرف کا پرانا پیغام شیئر کیا گیا، جو تھا تو انگریزی زبان میں مگر اس کاترجمہ کچھ یوں تھا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انگریزی کوئی علم نہیں , محض ایک زبان ہے۔اس پوسٹ پر عمران اشرف نے رومن انگریزی میں لکھا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ جو انگلش نہیں بولتا  اُسے جاہل سمجھنے کی ریت کو ختم کیا جائے اور اردو کو بھی عام طور پر خاص سمجھ کر استعمال کیا جائے۔اداکار نے کہا کہ انگریزی زبان کو ایک  علامتی حیثیت بنا دیا گیا ہے۔عمران اشرف کے اس پیغام کو اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔ تقریباً سب نے ہی اس بات کی تائید کی کہ اداکار بالکل درست کہہ رہے ہیں، والدین کو اس بات کا احساس ہونا ضروری ہے۔  
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More