لانگ مارچ کامیاب۔۔۔طلبا تیاری کرلیں ۔۔۔حکومت نے اہم مطالبہ مان لیا ۔۔۔ ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ کامیاب۔۔۔طلبا تیاری کرلیں ۔۔۔حکومت نے اہم مطالبہ مان لیا ۔۔۔ ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے تحت تعلیمی اداروں کی طویل بندش، ہزاروں اساتذہ کی بے روزگاری،چائیلڈ لیبر میں اضافہ،سکول مالکان کی معاشی بدحالی اور حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کے خلاف ملک گیر لانگ مارچ ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا، دن بھر پولیس سے آنکھ مچولی کے بعد بالآخر لاہور،پشاور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے آنے والے احتجاجی مظاہرین ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے قائدین نے 12اپریل کو ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا اورکہا کہ مارکیٹیں، شاپنگ مالزاوردیگرسرگرمیاں کھلی ہیں اور سکول بند ہیں، تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے ملک بھرمیں تعلیمی بحران پیدا ہورہا ہے بعد ازاں مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کے مزاکرات ہوئے جن میں پیر کو نمائندہ وفد کی اسد عمر سے ملاقات اور گرفتاراساتذہ کی رہائی کی شرط پرمظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف جمعرات کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن کے تحت ملک گیر لانگ مارچ ہوا جس میں نجی تعلیمی اداروں کی ملک گیر ایسوسی ایشنز، تاجر تنظیمیں، سول سوسائٹی، پک ڈراپ سروس،سٹیشنری شاپس، والدین،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے لاہور سے قافلے کے ہمراہ شرکت کی جبکہ انجمن تاجران پاکستان کے صدراجمل بلوچ و دیگر تاجر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک پر مارچ کیا۔اس دوران مظاہرین نے کھولو، کھولو سکول،کھولواورگوشفقت گوسمیت مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مظاہرین کے گرد وفاقی پولیس کی بھاری نفری اورواٹرکینن موجود تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More