فخر زمان نے رکی پونٹنگ کا 15سال پرانا ریکارڈتوڑڈالا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فخر زمان نےجنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں زیادہ رنز بنا کر رکی پونٹنگ کا 15سال پرانا ریکارڈتوڑدیا ہے۔انھوںنے حالیہ سیریز میں 302رنز بنائے۔ اس سے قبل 2006میں آسٹریلوی سابق کپتان رکی تھامس پونٹنگ نے پروٹیزکے خلاف سیریز میں 233رنز بنائے تھے۔فخر زمان نے دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی سکور بھی کیا ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا جنھوںنے 2011میں بنگلہ دیش کے خلاف ہدف کے تعاقب میں 185رنز کی اننگز کھیلی تھی۔فخرزمان کسی بھی ہارنے والی ٹیم کی جانب سے دوسرا بڑاانفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More