ڈسکہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

ڈسکہ(روزنامہ اوصاف)ڈسکہ ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ الیکشن کل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی اسجد ملہی اور ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ڈسکہ کی سیٹ ن لیگی رہنما صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے کل 360 پولنگ ا سٹیشنز ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی ہوگی حلقے میں تعینات پریذائیڈنگ افسران کےلیے اسمارٹ فون لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔تمام پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل پراپنی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لیں گے اور اسے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔ ریٹرننگ افسر کو فرانزک تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔قبل ازیں 19فروری کو بھی ڈسکہ میں الیکشن ہوا تھا تاہم امن و امان کی خراب صورتحال اورانتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث اس کے نتائج منسوخ کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More