طبعیت کچھ بہتر ،ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، مولانا فضل الرحمن

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آج طبیعت میں بہتری محسوس رہا ہوں ، تاہم ڈاکٹرز نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ابتدامیں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی،بخار کی علامت بھی تھی، خون کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹروں نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہےاورمکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More