ہاں ناں کا کھیل ختم ، کیا ہونیوالا ہے ؟ ن لیگیوں کیلئے اچانک تشویشناک خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 09, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو راولپنڈی (نیب )نے شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات کے حوالے سے سابق وزیرا عظم نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ جاوید کیانی پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشنکے وائس چیئرمین ہیں اور وہ جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔نیب حکام کے مطابق جاوید کیانی کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو 14اپریل،صنعت و پیداوارکے اکائونٹنٹ مزمل پاشاکو 13 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کرلیا گیاہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام شخصیات کو سوالنامہ ارسال کردیا گیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ 2017میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پرکیا گیا،قیمتوں کے تعین کا اختیارکس نے دیا،بین الاقوامی ریٹ کا تعین کیسے ہوا،تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکران سوالوں کا جواب جمع کروائیں گی۔نیب کی جانب سے تمام شخصیات کو2017 سے 2019 تک چینی کی سبسڈی کے لئے بھیجے گئے پروپوزل کاریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More