قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

روزنامہ اوصاف  |  Apr 10, 2021

لاہور(نیو زڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی اکتیسویں سالگرہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے انہیں مبارک دی ہے۔آئی سی سی کے ویریفائڈ اکاؤنٹ پر فخر زمان کی تصویر شئیر کی گئی اور ساتھ میں لکھا گیا کہ فخر زمان کو سالگرہ مبارک ہو جو کہ آج اکتیس سال کے ہوگئے ہیں ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیانمیں یہ بھی لکھا گیا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ خوشیاں مناسکیں ۔فخرزمان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے وہ پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔ فخر زمان نے آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری سکور کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ایک سو پچاس گیندوں پر ایک سو ترانوے رنزبنائے تھے ۔ جس کے بعد وہ رن آؤٹ ہوگئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More