ٹوکیو اولمپکس: ایتھلیٹس کے قرنطینہ کے لیے 300 کمروں پر مشتمل ہوٹل بک کرنے کا فیصلہ

وائس آف امریکہ اردو  |  Apr 11, 2021

ویب ڈیسک — ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے رواں سال جولائی میں شیڈول کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس کو کرونا سے پاک رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

منتظمین نے کرونا مثبت آنے کی صورت میں ایتھلیٹس اور دیگر افراد کے قرنطینہ کے لیے 300 کمروں پر مشتمل ہوٹل بک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ان کھلاڑیوں کو 10 روز تک قیام کرنا پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل اولمپک ویلج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر حاصل کیا جائے گا اور اس کے حصول پر لاکھوں ڈالرز لاگت آئے گی۔

جاپان کے خبررساں ادارے 'کیوڈو' کے مطابق ان کمروں میں ان متاثرہ کھلاڑیوں اور شرکا کو رکھا جائے گا جن میں کرونا کی معمولی علامات معمولی ہوں گی یا جن کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے اور انہیں اسپتال داخل کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

SEE ALSO:ٹوکیو اولمپکس: کرونا کے باعث غیر ملکی شائقین کی آمد پر پابندی کا اعلانواضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد گزشتہ برس ہونا تھا تاہم کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انہیں ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب یہ مقابلے 23 جولائی سے آٹھ اگست تک ہوں گے۔

وبا کے باعث اس سال ٹوکیو اولمپکس میں غیرملکی شائقین کے آنے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

ہوٹل میں آئسو لیٹ ہونے والے ایتھلیٹس کے ہر چار روز بعد کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ادھر جاپانی حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پیر سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہوٹلز، بارز اور دیگر کاروبار کے اوقاتِ کار محدود کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More