عائزہ خان اپنے شوہر کی شکر گزار

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ادکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کا شکریہ ادا کر دیا۔

عائزہ خان فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نے شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی ایک خوشگوار تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خوابوں کو حاصل کرنے میں میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ، مجھے آپ سے بہتر ہمسفر کی تمنا نہیں ہوسکتی تھی۔‘

عائزہ کی اس پیار بھری پوسٹ کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی اسٹارز نے بھی اس پر پیار بھرے تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اس نامور جوڑی نے 2014 میں شادی کی تھی۔

ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام حورین تیمور اور ریان تیمور ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More