ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی رشتۂ ازدواج میں منسلک

بول نیوز  |  Apr 12, 2021

ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

ٹک ٹاکر عاشی اعوان اور اُن کے ساتھی ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے شادی کرلی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mac Mughal ✌️ (@mukarrammughal)

عاشی اعوان اور مکرّم مغل کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دلکش تصویریں شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mac Mughal ✌️ (@mukarrammughal)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشی اعوان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مکرّم نے سفید شیروانی پہنی۔

دوسری جانب عاشی اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن بنے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گھونگھٹ ڈالا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashi Awan (@ashiawan.official)

عاشی اعوان کے دوپٹے پر ’مکرّم کی دلہن‘ لکھا ہوا ہے۔

ٹک ٹاکر نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّٰہ‘ لکھا۔

واضح رہے مکرّم مغل نے اپنی اہلیہ عاشی کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mac Mughal ✌️ (@mukarrammughal)

ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں خوب مبارکبا دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More