گاڑی کی اس جگہ یہ خفیہ بٹن کیوں ہوتا ہے؟ جانیں وہ وجہ جو اکثر لوگوں کو نہیں معلوم

ہماری ویب  |  Apr 12, 2021

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بڑی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں میں ایک سے بڑھ کر ایک فیچرز متعارف کرائے ہیں جنہیں دیکھ کر آنکھوں کو یقین نہیں آتا۔ یہی مذکورہ کار کمپنیز سالانہ اربوں ڈالرز کا بزنس کرتی ہیں اور انہیں دنیا بھر کے ممالک میں امپورٹ کرتی ہیں۔

بڑی برانڈ کی جدید گاڑیوں میں چند خفیہ بٹن بھی لانچ کیے جانے لگے ہیں جو گاڑی کے مالک کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے ہیں۔

یہ خاص قسم کے خفیہ بٹن گاڑی کے اسٹیرنگ وہیل کے نچلے حصے کی جانب یا پیچھے کی جانب نصب کیے جاتے ہیں۔

ایک مشہور کار ویب سائٹ کے مطابق گاڑی چوری ہونے کے خلاف آلات کو مکمل طور پر مختلف طریقے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ امبیلیزرز ، آٹو پیجرز ، جی پی ایس ٹریکرز ، خصوصی الارمز کے ساتھ ساتھ پن یا لاک کی صورت میں بھی ہوسکتے ہیں۔

اس خفیہ بٹن کے استعمال کے کیا راز ہوسکتے ہیں؟

گاڑی میں ایک خاص قسم کی ڈیوائس نصب ہوتی ہے جس کے باعث اس خفیہ بٹن کو پریس کرنے سے گاڑی کے اسٹیئرنگ کو لاک کیا جا سکتا ہے اور ٹائر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکتاجس کے باعث آپ کی گاڑی چوری ہونے سے بچ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ خفیہ بٹن بڑی برانڈ کی کاروں میں لگائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More