بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4دہشت گرد ہلاک

سماء نیوز  |  Apr 13, 2021

بلوچستان کے ضلع بولان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوگیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق ضلع کچھی بولان کے پہاڑی علاقے آب گم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 پہاڑی سلسلے میں فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، دستاویزات، نقشے اور دیگر تخریبی مواد برآمد ہوا ہے۔

فورسز کے مطابق ہلاک شرپسند دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More