حسن احمد اور سنیتا مارشل کی عمر میں کتنا فرق ہے ؟ مداح حیران

بول نیوز  |  Apr 14, 2021

اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل کی عمر کا فرق جان کر مداح حیران رہ گئے۔

حسن احمد نے گزشتہ روز اپنی 39 ویں سالگرہ منائی ہے جبکہ کچھ دن قبل ہی اُن کی اہلیہ سنیتا مارشل نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی تھی تاہم حسن احمد اپنی اہلیہ سے ایک سال چھوٹے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunita Marshall (@sunitamarshallofficial)

واضح رہے کہ اداکار حسن احمد نے اپنی سالگرہ پر خود کو ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سالگرہ مبارک ہو اور آپ سب کو رمضان مبارک ہو۔‘

دوسری جانب سنیا مارشل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حسن احمد کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Ahmed (@hasanahmedofficial)

اداکارہ نے حسن احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی ڈھیر ساری تعریف بھی کی گئی ہے۔

سنیتا مارشل نے اپنی پوسٹ میں حسن احمد کو ایک ’حیرا ن کُن، سب سے مختلف، مضبوط، شاندار، مزاحیہ، حوصلہ افزائی کرنے والا، خوبصورت انسان، نرم دل اور پیار محبت سے پیش آنے والا شوہر قرار دیا ہے۔‘

اداکارہ لکھا ہے کہ ’وہ حسن احمد سے بے تحاشا محبت کرتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس کامیاب جوڑی کے  دونوں دو بچے بھی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More