سلیم جاوید کا رمضان المبارک کا دعائیہ کلام جاری

بول نیوز  |  Apr 15, 2021

سلیم جاوید نے رمضان المبارک کا دعائیہ کلام ریلیز کردیا۔

سلیم جاوید نے رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی دعائیہ کلام’ ماہ رمضان مبارک ہو سب کو‘ریلیز کردیا ہے۔

فوک گیت جگنی سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے نامور پاپ سنگر سلیم جاوید کے دعائیہ کلام کی وڈیو میں معصوم بچوں نے بھی حصہ لیا ہے۔

اس حوالے سے سلیم جاوید نے کہا کہ اپنے دین اسلام سے عشق ہے، ہمیشہ شوبز کے خرافات سے دور رہا ہوں۔

سلیم جاوید نے بتایا کہ موسیقی کی دنیا میں 40 برس گزار دیئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More