عاطف اسلم کے”سلام عاجزانہ”نے ماہ رمضان میں دل گرما دیے

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

تصویر: ٹوئٹر

گلوکار عاطف اسلم کا ماہ رمضان کی مناسبت سے پیش کیا جانے والا ”سلام عاجزانہ ” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

انسٹاگرام پر فالوورز کو ریلیز کا بتانے والے عاطف نے لکھا ” یہ سلام عاجزانہ قبول ہو”۔

سلام عاجزانہ میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجا گیا ہے جسے عاطف اسلم ، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے مل کرپیش کیا۔

نعت کی ویڈیو 5 منٹ 87 سیکنڈز پرمشتمل ہے جسے بےحد پزیرائی حاصل ہورہی ہے، یو ٹیوب پر اسے 10 گھنٹے قبل ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

حسب معمول کسی بھی نئے گانے کی ریلیز کی طرح ٹوئٹرپربھی عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہوا اور صارفین نے سلام عاجزانہ کیلئے تعریفی ٹویٹس کرتے ہوئے عاطف اسلم کو خوب سراہا۔

I don’t know it’s just me or there is something special in #atifaslam voice when he recites any Kalaam ..❤️ pic.twitter.com/0crGlRcL3W

— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) April 15, 2021

یہ پہلا موقع نہیں کہ عاطف اسلم نے کسی کلام سے سننے والوں کے دل جیتے ہوں۔ اس سے قبل وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں ” وہی خدا ہے” اور سیزن 8 میں ”تاجدارحرم” سے مداحوں کے دل جیتے۔

عاطف کی آواز میں اذان اور اس کے بعد اسماالحنسیٰ کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More