ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس: ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے جواب طلب

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سندھ ہائی کورٹ میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ، ڈی جی ایم ڈی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے29  اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواستگزار خواجہ اظہار نےعدالت کو بتایا کہ ٹیسٹنگ سروس کمپنی صرف ایک کمرے پر مشتمل ہے۔ایک فرضی امتحانی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں۔ سندھ ٹیسٹنگ سروس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ کون اس کو چلا رہا ہے۔ ایس ٹی ایس کے دفتر میں چوکیدار کے سوا کوئی نہیں۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی اے کراچی کی حدود میں آتا ہے، نوکریوں کا حل کراچی کا ہے۔ ایم ڈی اے میں کراچی کے نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم رکھا گیا۔ایم ڈی اے میں ہونے والی تمام بھرتیوں کوغیرقانونی قرار دیا جائے اوراگرحکم امتناعی نہ ہوا توغیرقانونی بھرتیاں مکمل ہوجائیں گی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فریقین کو نوٹس کررہے ہیں جس کے  جواب آنے کا انتظار کیا جائے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ،ڈی جی ایم ڈی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر سے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More