ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Apr 16, 2021

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے. ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے، ٹماٹر، آلو، آٹا، گھی اور گوشت مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلا 16 روپے 22 پیسےفی درجن مہنگے، ٹماٹر 7روپے 16 پیسےاور آلو 3روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

مزید پڑھیں: 

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 20کلو آٹےکا تھیلا 988 روپے 36 پیسے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں بڑا گوشت 4روپے 62 پیسےفی کلومہنگا ہوگیا جبکہ مٹن 6 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق بیف کا گوشت 494 روپے 32 پیسے اور مٹن 1030 روپے 5 5پیسے فی کلو ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مٹن کا گوشت 12 سو روپے فی کلو اور بڑا گوشت 650 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More