قائد آباد پل پر ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

کے ایم سی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شبیہہ الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائد آباد پل کے ایکسپنشن جوائنٹس کا مرمتی اور بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا۔

کے ایم سی ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شبیہہ الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد کے پل پر 10 ایکسپنشن جوائنٹس تبدیل کرکے مرمت کردیئے گئے ہیں۔

قائد آباد پل پر مرمت کا کام ایک ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔

کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ سروسز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قائد آباد پل پر 14 ایکسپنشن جوائنٹس تبدیلی کرنے کی ضرورت تھی، جن میں سے 10 اب تک تبدیل کردیئے گئے ہیں جبکہ 4 تبدیل ہونا باقی ہیں۔

شبیہہ الحسن نے بتایا کہ کے ایم سی جلد ہی قائد آباد کے باقی 4 ایکسپنشن جوائنٹس بھی تبدیل کردے گی، قائد آباد پل کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے، صارفین سفر کیلئے پل کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔

کے ایم سی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ چار ماہ کے دوران کریم آباد۔لیاقت آباد پل، عیسیٰ نگر۔ غریب آباد پل، شاہ فیصل پل، ڈرگ روڈ۔گلستان جوہر پل اور جناح پل کے ایکسپنشن جوائنٹس تبدیل کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More