راک نے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین “دی راک” نے دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خوبصورت گھر خرید لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین “دی راک” جانسن نے مزاحیہ اداکار پال ریسر سے 6 بیڈرومز اور پارک پر مشتمل حویلی خریدنے کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کر دیے۔

48 سالہ دی راک نے 1993 میں تعمیر کردہ 3.67 ایکڑ پر مشتمل مکان لے لیا ہے۔ جس میں خوبصورت مہمان خانہ بھی شامل ہے۔ یہ مکان باہر سے بھی انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے۔

پال ریسر نے کچھ روز قبل اس مکان کی قیمت 3 کروڑ ڈالر لگائی تھی تاہم دی راک نے اس سے ڈھائی کروڑ روپے کم قیمت لگائی۔

امریکن میوزیشن ایلیکس نے یہ مکان جب اپنے لیے تعمیر کیا تھا تو اس میں ایک خوبصورت میوزک اسٹوڈیو بھی بنایا تھا۔ مکان میں خوبصورت لکڑی کی پینٹنگ بھی کی گئی ہے۔ اس گھر میں ایک جم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More