وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔

یو اے ای پہنچنے پر اماراتی وزارت خارجہ حکام اور پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اماراتی ہم منصب اور اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں کثیرالجہتی شعبہ جات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیر خارجہ مختلف علاقائی و عالمی امور سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More