انسانی آنکھ جیسا ’آئی کیم‘ ایجاد

سماء نیوز  |  Apr 18, 2021

فوٹو: دی ورج

جرمنی سے تعلق رکھنے والےایک آئی ٹی انجینئرز نےپروٹو ٹائپ ویب آئی کیم نامی کیمرہ بنایا ہے جس کی شکل انسانی آنکھوں کی طرح ہے۔

آئی کیم کو کمپیوٹر مانیٹر کےساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے اور ویڈیو کال کے دوران بائیں اور دائیں گھومنے کے علاوہ پلکیں بھی جھپکتا ہے۔ یہ کیمرہ پہلی نظر میں یہ بالکل انسانی آنکھ کی طرح دکھائی دیتا ہے اور اس کے ارد گرد جھریاں بھی ہیں جبکہ آئی کیم میں پرنٹ شدہ سلیکون کا ماسک استعمال کیا گیا ہے۔

آئی کیم کو مارل ٹیسیر اور ان کی ٹیم نے جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی میں ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن لیب میں تیار کیا ہے۔

پروٹو ٹائپ ویب آئی کیم تین اہم حصوں پر مشتمل ہے جس میں جلد کی تہہ، (روبوٹ) عضلاتی نظام اور عدسہ، یہ کیمرا راسبیری پی زیرو سے منسلک ہے اور کمپیوٹر کے ذریعہ روایتی پلگ اینڈ پلے ویب کیم کی طرح کام کرتا ہے۔

کیمرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لگے سنسرز مختلف ردعمل دینے میں مدد دیتے ہیں، جس سےیہ گمان ہوتا ہے کہ ایک زندہ انسانی آنکھ دیکھ رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More