قومی کرکٹ ٹیم ہرارے پہنچ گئی

سماء نیوز  |  Apr 18, 2021

ٖفوٹو: کرک انفو

زمبابوے کيخلاف ٹی20 سيريز کيلئے قومی اسکواڈ چارٹرڈ فلائٹ سے ہرارے پہنچ گيا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچز پر سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بالترتیب 23 سے 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کےخلاف ٹی20 سیریز کےلیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، سین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More