یہ انسانی آنکھ نہیں ہے بلکہ ۔۔۔ دیکھیں حیران کن ایجاد جس نے سب کو دنگ کردیا

ہماری ویب  |  Apr 19, 2021

ٹیکنالوجی کے اس دور میں نئی نئی ایجادات ہونے لگی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کو یقین نہیں آتا۔ آج ایک ایسی ہی دلچسپ ٹیکنالوجی کا ذکر کرنے جارے ہیں جسے اب تک کی سب سے منفرد ایجاد کا نام دیا جا سکتا ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی کے انجینئرز نے پروٹو ٹائپ ویب آئی کیم نامی کیمرہ تخلیق کیا ہے جو دیکھنے میں انسانی آنکھ کی طرح ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی کیم کو کمپیوٹر مانیٹر کے ساتھ کنیکٹ کیا جاسکتا ہے اور کیمرہ ویڈیو کال کے دوران بائیں اور دائیں گھومنے کے علاوہ پلکیں بھی جھپکاتا ہے۔

پہلی مرتبہ دیکھنے میں یہ بالکل ایک انسانی آنکھ کی مانند دکھائی دیتا ہے اور اس کے ارد گرد جھریوں کا ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے،آئی کیم میں تھری ڈی پرنٹ شدہ سلیکون کا ماسک استعمال ہوا ہے۔

یہ خاص کیمرا مارل ٹیسیر اور ان کی ٹیم کی جانب سے جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی میں ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن لیب میں تیار کیا ہے۔

یہ تین اہم حصوں پر مشتمل ہے جلد کی تہہ ، (روبوٹ) عضلاتی نظام اور عدسہ۔ یہ کیمرہ راسبیری پی زیرو سے منسلک ہے اور کمپیوٹر کے ذریعے روایتی پلگ اینڈ پلے ویب کیم کی طرح کام کرتا ہے۔

کیمرے میں لگے سنسرز اسے مختلف ردعمل دینے میں مدد دیتے ہیں آئی کیم نامی کیمرے سے ایسے گمان ہوتا ہے گویا، ایک زندہ انسانی آنکھ دیکھ رہی ہے۔

اس کو اوپن سورس رکھا گیا ہے، یعنی کہ آپ گھر میں خود بھی اس کا اپنا ورژن بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More