لاہور: موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال

سماء نیوز  |  Apr 20, 2021

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ منگل کو لاہورکے چوک یتیم خانہ میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔

لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نيٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیں۔شہريوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شديد مشکلات کا سامنا تھا۔

 مزید پڑھیں: لاہور: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان جمعہ کو لاہور سمیت ملک بھرمیں ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور ٹیلی گرام کو چند گھنٹوں کیلئے بند کیا تھا۔ وزير داخلہ شیخ رشید نے ملک میں سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پرعوام سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ بند نہ کرنے کا وعدہ بھی کيا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More