اگر آپ بھی ایسے مسکراتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔۔ جانیں مختلف مسکراہٹوں کے پیچھے چھپے چند راز

ہماری ویب  |  Apr 21, 2021

مسکراہٹ انسان کے دل کی عکاسی کرتی ہے، کسی بھی شخص کے اندر کا احوال جاننا ہو تو اس کی مسکراہٹ پر غور کیجیے۔ اپنے پیچھے لاکھوں راز چھپائے ہونٹوں کی ہنسی کا مطلب پہچاننا مشکل نہیں۔

آج ہماری ویب آپ کو مختلف مسکراہٹوں کے مطلب بتانے جا رہی ہے جو یقیناً اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔

یہ ہنسی

اِس ہنسی میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح خاتون کے ہونٹ سختی سے بند ہیں، ساتھ ہی ہونٹ کی ایک سائڈ دوسری والی سے تھوڑی اونچی ہے۔ اِس ہنسی کو طنزیہ ہنسی کہا جاتا ہے، جو کہ اکثر لوگ ایک دوسرے کو دیتے ہیں۔

خوشی بھری یہ مسکراہٹ

اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون کے چہرے کے تاثرات کس قدر اصل لگ رہے ہیں، یہ مسکراہٹ دل سے ہنسنا کہلاتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ نے کوئی مزاحیہ چیز سنی یا دیکھی ہو اور آپ ہنسنا چاہ رہے ہوں لیکن خود پر قابو رکھنا پڑے۔

مشکوک سی مسکراہٹ

یہ مسکراہٹ آپ کو شاید نہ محسوس ہو رہی ہو لیکن یہ اس وقت آتی ہے جب انسان یہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہو کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہا ہے لیکن در حقیقت وہ اندر سے اداس ہو۔

کھسیانی ہنسی

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ہنسی یوں تو دانتوں کے ساتھ ہے لیکن اس میں آئی بروز اونچی ہوئی ہیں۔ اس ہنسی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انسان مثبت گھبراہٹ میں ہو اور اچانک سے ہنسی آجائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More