امریکہ میں 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کی ہدایت

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

امریکا نے اپنے شہریوں کے لئے 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 80 فیصد ممالک کی سیاحت پر ہدایت جاری کرتے ہوئے وارننگ کو چوتھے درجے تک بڑھا دیا ہے۔

 امریکہ، بیرون ملک سفر کے خواہش مند اپنے شہریوں کی مدد کے لئے وزارت خارجہ کی انٹرنیٹ سائٹ کے معلومات عامہ صفحے پر دی جانے والی وارننگوں کو مستقل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

 100 سے زائد ممالک کو چوتھے درجے پر لا کر امریکہ نے اپنے شہریوں کو دنیا کے 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More