تصویر کہانی: امریکا میں نماز تراویح، سماجی فاصلہ مثالی

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

شکاگو: بشکریہ یاسر فیروز

امریکی ریاست الینوائے میں مسلم کمیونٹی شایان شان طریقے سے رمضان المبارک اور روزوں کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس موقع پر سماجی رابطے کی مثالی پابندی بھی دوران تراویح دیکھنے میں آئی۔

الینوائے ریاست کے ولا پارک میں قائم اسلامک فاؤنڈیشن آف ولا پارک امریکا کی مشہور مساجد میں سے ایک ہے، جہاں بھر پور طریقے سے لوگ نماز تراویح کیلئے آرہے ہیں، تاہم اس موقع پر سماجی فاصلہ، ماسک اور سینیٹائرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ دی گئی ہدایات کے مطابق نمازی جائے نماز بھی گھر سے ساتھ لا رہے ہیں۔ ایسے ہی کچھ مناظر تصویری شکل میں آپ کیلئے دیئے گئے ہیں۔

مسجد کے اندر داخل ہوتے ہی دروازے کیساتھ آویزاں بورڈ

سماجی فاصلہ برقرار

دوران نماز ادائیگی کا منظر

مسجد کے اندر کا منظر

مسجد میں داخلے کے وقت آپ کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جاتا ہے

مسجد کے باہر پارکنگ کی جگہ

مسلم کمینوٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ان کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس میں میں زکوۃ اور خیرایت سے ضرورت مندوں کی اس کرونا کی موجودہ صورت حال میں بہتر مدد کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More