مارکیٹ ہفتہ کے بجائے دوبارہ جمعہ اور اتوار کو بند ہونگی

بول نیوز  |  Apr 23, 2021

حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر حکم نامہ تبدیل کر دیا ، اب مارکیٹ ہفتہ اور اتوار کے بجائے دوبارہ جمعہ اور اتوار کو بند ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بزنس کمیونٹی کی درخواست  پر سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن میں کاروبار بند رکھنے سے متعلق نیا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں اب جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا جبکہ ہفتے کو دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

یاد رہے اس سے قبل اس سے قبل ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More