آپ اس تصویر میں چھپی گڑ بڑ کو تلاش کرسکتے ہیں؟ یقیناً آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Apr 26, 2021

انسان سے اکثر غلطیاں ہو جاتی ہیں، کبھی کام کرنے میں تو کبھی چلنے پھرنے میں، کبھی کوئی ذہنی آزمائش میں غلطی کر بیٹھتا ہے تو کچھ لوگ نظر کے معاملے میں دھوکہ کھا جاتے ہیں اور غلطی پہچان نہیں پاتے۔ ایسی ہی کچھ تصاویر ہم آپ کو ہماری ویب میں دکھا رہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ بھی اس میں موجود غلطی نہیں پہچان پائیں گے۔

٭ لڑکی کی تصویر میں کیا غلطی ہے؟

اس لڑکی کی تصویر کو بظاہر غور سے دیکھیں تو لگ رہا ہے کہ کوئی غلطی نہیں ہے بس اس کا رخ الٹا ہے، لیکن دراصل اس کو گھما کر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اس میں لڑکیوں کا منہ اور آنکھیں بگڑا ہوا ہے۔

٭ بچے کی تصویر میں کیا گڑ بڑ ہے؟

بچہ باغبانی کر رہا ہے مگر اس تصویر میں کیا گڑ بڑ ہے؟ دیکھیں غور کریں؟ چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ اس تصویر میں نیچے کی طرف موجود چابیاں، تصویر کا فریم اور استری نما کھلونا اضافی ہیں جو کیاری میں موجود نہیں ہوتے۔

٭ بچیاں کچن میں ہیں؟

اگر یہ بچیاں چن میں ہیں تو اس تصویر میں کیا گڑ بڑ ہے؟ اس تصویر میں کچن میں بچیوں کے ساتھ کھلونے اور پالتو جانور اضافی ہیں جو کچن میں عموماً نہیں ہوتے۔

٭ پانڈے کی تصاویر:

پانڈے کی ڈھیروں تصاویر میں سے کون سی تصویر خراب ہے؟ دیکھیں؟ نہیں معلوم چلا؟ پانڈے کی تصاویر میں سے نیچے کی تیسری لائن کے آخر سے پہلے والی تصویر میں اس کا منہ بڑا ہے اور سب میں چھوٹا ہے۔

٭ ہندسوں کی تصویر:

ہندسوں کی اس تصویر میں بظاہر تو دیکھنے میں کوئی غلطی نہیں لگ رہی ہے، البتہ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اس میں صفر کا پہلا ہندسہ انگریزی حُرف میں لکھا ہوا ہے۔

٭ برف میں جاتا ہوا بچہ :

برف میں یہ بچہ مزے سے جا رہا ہے، اس کی تصویر میں عموماً لوگوں کو کوئی غلطی نہیں نظر آتی ، مگر اگر اس کے جوتوں پر غور کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اس میں ایک پاؤں میں اسکیٹ پہنا ہوا ہے جبکہ دوسرے پاؤں میں سنو بوٹ پہنا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More