میں 11 سالوں میں صرف 2 بار ہی والدین سے ملنے پاکستان آیا تھا اور ۔۔ اداکار ارسلان نصیر کون ہیں؟ جانیں ان سے متعلق چند سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Apr 28, 2021

ارسلان نصیر مزاحیہ طرز کی ویڈیوز کے لئے پاکستان بھر میں مشہور ہیں ، جسے وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ ارسلان یوٹیوب کونٹینٹ رائڑر، مزاح نگار، اور سوشل میڈیا کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔

معروف کونٹینٹ رائڑر ارسلان نصیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے تازہ ترین حالات و موضوعات سے متعلق مزاحیہ طرز کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین خوب سراہتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق ارسلان فوجی گھرانے کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے۔ ارسلان بچپن سے ہی تخلیق کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ارسلان نصیر نے ایک ویب چینل کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر سے متعلق تذکرہ کیا۔

ارسلان نے بتایا کہ وہ سات آٹھ سال تک آئرلینڈ میں بیچلرز کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ آئرلینڈ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ برطانیہ کمانے چلے گئے۔

ارسلان کا کہنا تھا کہ وہ پھر پاکستان آگئے اور یہاں انہیں اچھی نوکری کی پیشکش ہورہی تھی لیکن لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ میں کچھ دنوں بعد ہی نوکری چھوڑ دونگا۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ارسلان کا کہنا تھا کہ چند نجی معاملات کی وجہ سے مجھے پاکستان آنا پڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی فیملی میں سب سے برا بیٹا ہوں اور میرے والدین یہاں اکیلے رہ رہے تھے جس کی وجہ سے میں یہاں آنے کا سوچا۔ ارسلان نے کہا کہ ان کے بھائی بھی بیرونی ممالک میں رہتے ہیں جبکہ ان کی بہن شادی شدہ ہیں۔

یوٹیوبر ارسلان نصیر نے بتایا کہ 11 سالوں میں صرف 2 بار ہی والدین کے پاس ملنے آنا ہوتا تھا اور مجھے فون پر بھی بات کرنا اچھا نہیں لگتا تھا۔

مزید ارسلان نصیر نے کیا کہا جانیں ان کے اس انٹرویو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More