10 روپے کی چیز کو 550 روپے میں کیسے بیچ سکتے ۔۔ وائرل ہونے والی تصویر پر مولانا طارق کے برانڈ نے کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  May 03, 2021

مولانا طارق جمیل نے جب سے کپڑوں کا برانڈ ایم ٹی جے لانچ کیا ہے، اس وقت سے ان پر آئے روز سوشل میڈیا پر مختلف حوالے سے تنقید کی جارہی ہے، کبھی کپڑوں کا برانڈ کھولنے کے حوالے سے، تو کبھی عالیشان گاڑی اور خاص نمبر پلیٹ کی وجہ سے۔

بہرحال گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ مولانا طارق جمیل کے برانڈ پر ازاربند موجود نہیں ہے، لیکن بعد ازاں ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ازاربند پر ایم ٹی جے لکھا ہوا تھا، جس پر لوگوں نے تنقید اس وقت کی جبکہ اس کی قیمت 550 روپے بتائی گئی۔

سوشل میڈیا پر چند صارفین نے بہت مزاق اڑایا اور کہا کہ 10 روپے کا ازاربند 550 روپے میں کیوں بیچ رہے ہیں، کپڑے بھی 2 ہزار سے 5 ہزار تک کی قیمت میں بیچ رہے ہیں، تاجر اتنا منافع کما رہے ہیں عام انسان کہاں جائے گا ۔

ان تمام باتوں کے حوالے سے مولانا طارق جمیل کے برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جواب دیا ہے کہ: '' ہم یہ پراڈکٹ نہیں بناتے ہیں، جس کی قیمت 550 روپے ہے، یہ جھوٹی خبریں ہیں ، ہم یہ واضح کر رہے ہیں کہ یہ ہماری بنائی ہوئی پراڈکٹ نہیں ہے اور نہ یہ ہمارے اسٹور اور ویب سائٹ پر موجود ہے۔''

مذید یہ بھی کہا گیا ہے کہ: '' جو لوگ اس جعلی خبر کو پھیلا رہے ہیں، انہیں رپورٹ کرنے میں ہماری مدد کریں۔''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More