دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار

بول نیوز  |  May 04, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کورونا وائرس کے باعث بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور اداکارہ اس وقت بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے اداکارہ  کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

جبکہ اداکارہ  دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہےکہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا نے شدت اختیار کی ہوئی ہیں اور دن با دن تیزی سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More