افغانستان اور ایران سے زمینی راستے سے پاکستان آنے پرپابندی

سماء نیوز  |  May 05, 2021

افغانستان اور ایران سے زمینی راستے سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی عائد کردی گئی، حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اطلاق 5 سے 20 مئی تک ہوگا۔

حکومت نے افغانستان اور ایران سے زمینی راستے سے پاکستان آنے پر عارضی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایران اور افغانستان کو پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا، پابندی 5 مئی سے 20 مئی تک برقرار رہے گی، 5مئی شام 6 بجے کے بعد افغانستان اور ایران کے مسافروں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، اس دوران ایران اور افغانستان میں موجود پاکستانی شہری واپس آسکیں گے، افغان شہریوں کو انتہائی ضروری طبی امداد کیلئے اجازت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کیلئے بارڈر پر طبی عملہ دگنا کیا جائے گا، پابندی کا اطلاق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ یا کارگو تجارتی سامان کی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات پڑھیں: ملک میں ایس اوپیز پرعمل درآمد کی تفصیلات جاریاین سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 161 افراد جاں بحق اور 3 ہزار 377 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 37 ہزار 587 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے، مثبت کیسز کی شرح 8.98 فیصد رہی، ملک میں وباء سے اب تک مجموعی طور پر 18 ہزار 310 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More