بھارت میں وباء کا پیمانہ یورپ اور امریکہ سے مختلف ہے، نمائندہ ڈبلیو ایچ او

بول نیوز  |  May 05, 2021

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے بھارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ بھارت میں وباء کا پیمانہ یورپ اور امریکہ سے مختلف ہے۔

بھارت میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے  ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بھارت میں فروری میں پابندیاں اٹھانے سے کورونا کو پھیلنےکا موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ گنجان آباد علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں احتیاطی تدابیر عالمی ادارہ صحت کی کورونا ایس اوپیز سے مطابقت نہیں رکھتیں ہیں جبکہ کورونا سے نمٹنے کی مسلسل تیاریاں وباء کے مکمل خاتمے تک ہونی چاہییں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More