حلقہ پی پی84 خوشاب: ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ جاری

بول نیوز  |  May 05, 2021

خوشاب: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی84 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کےحلقہ پی پی84 میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ آج ہورہی ہے ، ووٹرزکو ایس او پیز کے مطابق ووٹ کاسٹ کروایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جوکہ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

 یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے خوشاب کے ضمنی الیکشن سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ خوشاب کے بہنوں ،بھائیوں اور بزرگو کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں، اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔

خوشاب کے بہنو بھائیواور بزرگو! کل کرونا کے خلاف حفاظتی انتظام کر کہ گھر سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔ووٹ کی لائن میں کھڑے ہوکرعوام کو ایک کلو آٹا چینی کے لئے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔خوشاب میں انشاءاللّہ شیر دھاڑے گا 🐅 pic.twitter.com/G6CmmeoIZS

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 4, 2021

انہوں نے مزید کہاکہ ایک کلو آٹا چینی کیلئے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں، خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

 

 

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More