سعودی عرب میں عید الفطر کس دن منائی جائے گی؟

ہماری ویب  |  May 05, 2021

سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بیان میں کہا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو مکہ مکرمہ کے آسمان سے چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا۔

مکہ مکرمہ میں منگل گیارہ مئی کو چاند6 بج کر39 منٹ پر ڈوب جائے گا۔ اس کے بارہ منٹ بعد 6 بج کر 51 منٹ پر سورج غروب ہوگا لہٰذا منگل کی شام کو عید کی چاند کی رویت ناممکن ہوگی۔

ابوزاھرۃ نے کہا کہ بدھ بارہ مئی30 رمضان کی شام کو سورج مکہ کے مطلع پر 6 بج کر 52 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند 7 ڈگری کی بلندی پر نمودار ہوگا۔ چاند7 بج کر 30 منٹ پر غروب ہوگا جسے سورج چھپنے کے 38 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب موسمی حالات ٹھیک ہوں گے۔

جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے اپنا بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More