خلائی بےقابو راکٹ کہاں گرسکتا ہے؟ ممکنہ مقامات کی نشاندہی

بول نیوز  |  May 08, 2021

روسی اسپیس ایجنسی کی جانب سے چین کا بےقابو راکٹ گرنے کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا خلاء میں بےقابو ہونے والا راکٹ “لانگ مارچ فائیو بی” جو کہ 22 ٹن وزنی ہے، اتوار کی صبح زمین پر گر سکتا ہے۔

روسی اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ، افریقا یا آسٹریلیا سمیت  جنوبی ایشیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔

اس ضمن میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے کیونکہ  توقع یہ ہے کہ راکٹ سمندر یا اسی قسم کی جگہ گرے گا۔

خیال رہے کہ راکٹ خلاء سے 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More