شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بول نیوز  |  May 08, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قراردار کے متن میں کہا گیاہے کہ یہ ا یوان ایئر پورٹ حکام کی جانب سے شہبازشریف کو بیرون ملک سفر سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قراردار کے متن میں کہا گیا کہ محکمہ سول ایوی ایشن ،وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہیں، شہبازشریف کو عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔

متن میں کہا گیا کہ ایئر پورٹ حکام نے سسٹم ای ڈیٹ نہ ہونے کا جھوٹ بولا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More