ہر انسان کی ناک کے نیچے یہ لکیر کیوں ہوتی ہیں؟ جانیں حیران کن وجہ

ہماری ویب  |  May 08, 2021

انسانی جسم کے متعدد حصوں میں ایسے نشانات موجود ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں علم تو ہوتا ہے لیکن اس کا مقصد معلوم نہیں ہوتا یا ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔

سائنس آج بھی انسانی جسم کے ہر ایک ایک کونے پر تحقیق کررہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کچھ نہ کچھ نئی چیزیں دریات ہورہی ہیں۔

آج ہم جانیں گے کہ ہماری ناک کے نیچے لکیر نما چیز کیوں ہوتی ہیں کیا کبھی آپ نے غور کیا یا اس کے بارے میں جاننا چاہا؟

اسے طبی زبان میں ' Philtrum ' کہتے ہیں اور عملی طور پر یہ کسی مقصد کے لیے نہیں یا بے مقصد ہے۔لیکن سوال اب بھی ذہنوں میں گردش کرتا ہے کہ یہ ہر چہرے پر کیوں ہوتی ہے؟

دراصل یہ لکیر ماں کے پیٹ میں بنتی ہے کیونکہ حمل کے آغاز میں کچھ وقت ایسا ہوتا ہے جو جب ہر بچہ چہرے سے محروم ہوتا ہے۔

دو سے تین ماہ بعد تبدیلیاں آنے لگتی ہیں اور چہرہ تشکیل پانے لگتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق سب سے پہلے نتھنے اور پھر منہ تشکیل پاتا ہے اور پھر یہ اپنی جگہ بدل کر وہاں پہنچتے ہیں جہاں ہر ایک کی ناک اور منہ ہوتے ہیں۔تو جب ناک اور ہونٹ اپنی جگہ پہنچ جاتے ہیں تو یہ لکیر وہاں بن جاتی ہے۔

کئی بار ناک اور ہونٹ ٹھیک طرح اپنی جگہ بدل نہیں پاتے تو اس سے کٹے ہوئے ہونٹ چہرے پر نظر آتے ہیں۔صرف انسانوں میں نہیں بلکہ بیشتر جاوروں کے منہ میں یہ لکیر عام ہوتی ہے اور ان کے لیے بھی بے مقصد ہی ہوتی ہے۔

مگر بلی اور کتوں میں یہ کارآمد ہوتی ہے اور یہ ان کی سونگھنے کی حس میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More