اس مرتبہ 30 روزے ہوں گے لیکن۔۔ عید الفطر کس دن منائی جائے گی؟

ہماری ویب  |  May 10, 2021

ماہِ رمضان اپنے اختتام کو ہے اور سب مسلمان عید کی خوشیاں منانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ اس مرتبہ 30 روزے مکمل ہوں گے، مگر کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید اس مرتبہ بھی 29 روزے ہوں گے۔

29 ہوں یا 30 روزے اس حوالے سے سعودی ماہرِ فلکیات انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا تھا کہ : '' اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور عید کا چاند بدھ کے دن نظر آئے گا۔ منگل گیارہ مئی کو چاند کی پیدائش ممکن نہیں ہے۔ '' ابو زہرۃ کے مطابق: اس مرتبہ سعودی عرب میں جمعرات یعنی 13 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔''

جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق: '' پاکستان میں 14 مئی یعنی جمعے کے روز عید کا امکان ہے۔ مگر حتمی فیصلہ اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔''

اس مرتبہ چونکہ پاکستان بھر میں روزہ ایک ساتھ رکھا گیا ہے تو اب امید یہ ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں 2 عیدوں کا کلچر اب نہیں دہرایا جائے گا اور جمعے کو سب عید منائیں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے چاند کیلئے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور حتمی اعلان موصول شہادتوں کے مطابق کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More