کسی نے چوما ماں کا پاؤں، تو کسی نے چوما کعبہ ۔۔۔ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے؟ جس کو دیکھ کر سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے

ہماری ویب  |  May 10, 2021

نیا ہفتہ نیا دن اپنے ساتھ چند نئی امیدیں، چند نئی باتیں لے کر آتا ہے، مگر گزشتہ ہفتے کی یاد ہم آپ کو پیر کے دن ضرور دلواتے ہیں تاکہ آپ کو بھی اس ہفتے کے اہم ترین مناظر و واقعات یاد رہیں

آج ہم آپ کو دکھا رہے ہیں گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند تصاویر اور واقعات جو دیکھ کر کر کہیں آپ کو بھی افسردگی ہوگی تو کسی پر آنکھ نم ہوگی، کسی کو دیکھ کر خوشی ہوگی تو شاید کسی کو دیکھ کر غصہ بھی آ جائے۔

عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ہمراہ دورہ

٭ عمران خان اپنی بیوی کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب گئے اور عمرے کی ادائیگی بھی کی، ان کے کعبہ چومنے کی تصویر خوب وائرل ہوئی۔

سنبل شاہد کی موت

٭ اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ہر جگہ نظر آئی، ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی یاد میں اپنے دل کا حال مداحوں سے شیئر کیا۔

ماں کے پاؤں چومنے والے عمران عباس

٭ اداکار عمران عباس کے اپنی والدہ کے پاؤں چومنے کی تصویر بھی خوب وائرل رہی، ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ہر اداکار اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتا نظر آیا۔

33 سال بعد ملنے والا شوہر

٭ نکاح کے 33 سال بعد شوہر واپس آیا تو بیوی کو نہ پہچانا، ان کی کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، سب نے خاتون کو بہت داد دی۔

سوتی ہوئی بلی

٭ کعبہ میں آرام کرتی ہوئی بلی کی تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں سے آنسوآگئے، کیونکہ خدا کے گھر کب کس کو جانے کا موقع ملے یہ کوئی نہیں جانتا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے کچرا اٹھایا:

٭ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے مارگلہ ہلز کے سر سبز علاقے سے صبح کی واک کے دوران دو تھیلے کچرا اُٹھایا اور تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ کمشنر کرسچیئن ٹرنر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ٹوئٹ کا خوب چرچا رہا جس پر پاکستانی صارفین نے شرمندگی کا اظہار بھی کیا اور کرسچیئن ٹرنر کے جذبے کی داد بھی دی۔ کرسچیئن ٹرنر نے مرگلہ جیسے صحت افزا مقام پر معمول کی واک کے دوران شہریوں کی جانب سے پھینکا گیا کچرا دیکھا تو انہوں نے اپنے مرتبے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ کچرا دو بڑے تھیلوں میں بھرا اور ٹھکانے لگادیا۔

کرینہ کا دوسرا بیٹا

٭ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر بھی لگائی، جس کو فوراً ہی لاکھوں مداحوں نے لائک کیا اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے بھرے بازار میں ڈانٹا:

٭فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران معاون خصوصی نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟ فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More