بھارتی اداکار کے موت کی خبر جھوٹی نکلی

سماء نیوز  |  May 12, 2021

بھارتی اداکار مکیش کھنہ نے اپنی موت کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

بھارتی میڈیا کے اداکار نے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی موت کی افواہیں مسترد کیں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان افواہوں کی تردید کے لیے کہا گیا ہے اور میں یہی کرنا چاہتا ہوں، میں ایک دم ٹھیک ہوں اور آپ کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔

اداکار مکیش کھنہ نے کہا کہ مجھے کرونا وائرس نہیں ہے نا ہی میں کسی اسپتال میں داخل ہوا ہوں، انہوں نے جعلی خبریں پھیلانے والوں پر بھی تنقید کی اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مکیش کھنہ کو 90 کی دہائی میں ‘شکتی مان’ نامی شو سے شہرت ملی تھی جس میں انہوں نے سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More