عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز میں مزید اضافہ

بول نیوز  |  May 17, 2021

پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کے اضافے کے بارے میں بتایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی  جانے والی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں 9ملین فالوورز ہونے پر اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔

عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں،وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں۔

تاہم اس کامیابی پر اداکارہ کنزہ ہاشمی اور ریما خان نے بھی عائزہ خان کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب سجل علی 6،6 ملین اور اداکارہ ماورا کے 5،8 ملین انسٹاگرام فالوورز ہو گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More