اداکارہ رابعہ بٹ نے فلسطین جانے کی خواہش کردی

سماء نیوز  |  May 18, 2021

اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکارہ رابعہ بٹ نے انسٹاگرام پر فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ سفر کرسکوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں آج فلسطین کے ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا سوچ رہی تھی تاکہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کے لیے ویزے کی درخواست دی تھی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More