ہریتھک روشن سلمان خان کی کون سی بیماری کا علاج کرنا چاہتے ہیں؟

ہم نیوز  |  Jun 11, 2021

بھارت کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ سلمان خان کی کون سی عادت کو ختم کرنا چاہئیں گے۔

اس سوال کے جواب میں ہریتھک روشن نے کہا کہ ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے، موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔

خیال رہے کہ چند سال قبل سلمان خان کی جانب سے ہریتھک روشن کی فلم گزارش کے ڈائریکٹر سنجے لیا بھنسالی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہریتھک روشن نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان کو میں نے ہمیشہ ایک اچھا انسان پایا ہے، میں ہمیشہ سے ان سے سیکھتا آیا ہوں اور آئندہ بھی سیکھوں گا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک ہیرو ہیں اور وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے، مگر ایک ایسے ڈائیریکٹر کا مزاح اڑانا جن کی فلم نے اتنی کمائی نہیں کی جتنی سلمان خان کی فلمیں کرتی ہیں، بہت نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ اس بیان کے چند سالوں کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان سرد مہری کا خاتمہ ہو گیا اور دوستی ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More