مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

مالی سال 22-2021 کے لئے سندھ کا بجٹ کل 15 جون کو پیش کیا جائے گا۔

سندھ حکومت ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم  13ہزار ارب روپےسےزائد متوقع ہےجبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 222ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے جبکہ گریڈ ایک تا  15 کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع سندھ حکومت مزدور کی کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کیےجانے کی تجویز دی ہے اس کے علاوہ سندھ کے بجٹ میں کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج شامل ہیں۔

سندھ حکومتی ذرائع  کے مطابق کراچی کی دس سےزائد میگا اسکیمز پر 22ارب روپے آئندہ مالی سال کے لئے مختص کرنے کی تجویز دی ہے اس کے علاوہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 55 فیصد تعلیم صحت,زراعت اور امن عامہ کے لئے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس میں بھرتیوں,الاونسز میں اضافے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More