اہلیہ نے سوشل میڈیا پر پرانی تصویر شئیر کردی، فہد پریشان، مداح حیران

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ان کی 11  سالہ پرانی تصویر شیئر کردی ہے۔

 سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  ورسٹائل اور مقبول ترین شوبز اسٹار فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثناء فہد نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک گیارہ سال پرانی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا  کہ آج کے دن 11 سال پہلے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fahad (@sana.fahd)

دوسری جانب فہد مصطفیٰ کی یہ تصویر دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں کیونکہ وہ اس تصویر میں اتنے ہینڈسم نظر نہیں آ رہے جتنے اب وہ ہوگئے ہیں۔

شئیر کی گئی تصویر میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد اور ان کی اہلیہ  نہایت خوشگوار موڈ میں  کسی دوسرے ملک کی سیروتفریح میں  مصروف نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فہد  اور ثناء مصطفیٰ سال 2005 میں  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے دو بچے فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More