ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑنے والا شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون تیار

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

شیاؤمی فلیگ شپ فون کی تیاری میں لگ گیا ہے۔

اس میں فلیگ شپ فون ایسا کیا خاص ہے جو اب تک کسی فلیگ شپ فون میں نہیں؟

تفصیلات کے مطابق فلیگ شپ فون کمپنی کا پہلا ہے جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوگا۔

کچھ ماہ قبل شیاؤمی نے پہلے اپنا فلیگ شپ فون می 11 الٹرا متعارف کرایا تھا۔

 چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ٹیکنالوجی لیکس کرنے والے ایک معروف صارف ڈی سی ایس نے  دعوی  کیا ہے کہ شیاؤمی کا یہ نیا فلیگ شپ فون الٹرا وائیڈ بینڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ اس میں آن اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈی سی ایس کے دعوی اکثر درست ہوتے ہیں۔

اگر یہ لیک درست ثابت ہوئی اس کا مطلب یہ ہوگا کہ شیاؤمی کی جانب سے بھی ایک ٹریکنگ ڈیوائس پر کام کیا جارہا ہے جو الٹرا وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکے۔

اس لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ الٹرا وائیڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی بالکل نئی نہیں بلکہ سام سنگ اور ایپل کی جانب سے اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آئی فون 12 اور گلیکسی ایس 21 میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال ایئرٹیگ اور اسمارٹ ٹیگ کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ فون کی مستند ٹریکنگ کی جاسکے۔

شیاؤمی فلیگ شپ فون میں سب سے خاص اسکرین کے اندر چھپا سیلفی کیمرا ہوگا جو فی الحال صرف چین کی کمپنی زی ٹی ای کے ایکسون 20 فائیو جی فون میں ہی دستیاب ہے۔

لیکن خبر یہ ہے کہ کیمرے کے پکسلز زیادہ متاثر کن نہیں ہونگے۔

دوسری جانب ایپل، سام سنگ اور گوگل سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے مگر اب تک وہ زیادہ پیشرفت نہیں کرسکے۔

اس کے علاوہ  آن اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی میں روشی کے راستے کے حوالے سے کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شیاؤمی کے اس فون میں 120 واٹ الٹرا فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی اور 70 واٹ فاسٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہوسکتی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More