کیا غذا اور طرز زندگی کینسر میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں؟

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

تحقیقی رپورٹس میں ماحولیاتی وجوہات بشمول غذائی انتخاب کو بھی کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث قرار دیا گیا ہے۔

1960 کی دہائی میں محققین نے دریافت کیا تھا کہ مخصوص غذائی رجحانات کینسر کی مخصوص اقسام سے منسلک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غذا اور طرز زندگی کینسر میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

غذاؤں اور غذائی عادات کی نشاندہی کی ہے جو کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث ہیں۔

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں درج ذیل ہیں۔

سرخ اور پراسیس گوشت

سائنسدان جانتے ہیں کہ سرخ اور پراسیس گوشت کا زیادہ استعمال کینسرکی مخصوص اقسام کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

2015 میں عالمی ادارہ صحت نے پراسیس گوشت اور سرخ گوشت کو کینسر کا باعث بننے والی ممکنہ غذاؤں کا حصہ قرار دیا تھا

2018 میں ایک تحقیقی تجزیے میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 60 گرام پراسیس گوشت یا 150 گرام سرخ گوشت کھانے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

خیال رہے کیوںکہ ان کا استعمال معدے کے کینسر اور بریسٹ کینسر سمیت دیگر اقسام کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذائیں

ایسی غذاؤں میں اکثر پروٹین موجود نہیں ہوتا، بہت زیادہ میٹھا، فلیور اور مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہوتا ہے۔

ان غذاؤں میں سوڈا، انرجی ڈرنکس، ناشتے کے سریلز، فرزون پیزا، کینڈی اور دیگر شامل ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق مغربی غذاؤں کا زیادہ استعمال کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

2018 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ الٹراپراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال ہر قسم کے کینسر کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھا دیتا ہے اور بریسٹ کینسر کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

دیگر ممکنہ غذائی عناصر

زیادہ ریفائن کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

زیادہ ریفائن کاربوہائیڈریٹس والی غذا سے بلڈ شوگر کی سطح میں فوری اضافہ ہوتا ہے اور انسولین کی سطح اور حساسیت بڑحتی ہے، سے ہارمون کی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

بہت زیادہ گرم مشروبات

آئی اے آر سی نے 65 سیٹی گریڈ والے مشروبات کو بھی انسانوں میں کینسر کے ممکنہ اسباب میں سے ایک قرار دیا ہے۔

2015 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ گرم مشروبات کو پینا غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھاتا ہے۔

زیادہ نمک والی غذائیں

زیادہ نمک کا استعمال بھی کینسر بشمول معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق زیادہ نمک کے استعمال سے ایک مخصوص بیکٹریا کی مقدار بڑھتی ہے جو معدے کے کینسر کا باعث بنتی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More