ایپل کا یورپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کی سیکیورٹی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے پر یورپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیاہے۔

 

 ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے فرانس میں منعقدہ ویوا ٹیک 2021 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  اس حوالے سے کہاکہ  ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ ( ڈی ایم اے ) کے تحت آئی فون صارفین کی پرائیویسی ختم کی جارہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے مزید کہا کہ یورپ ڈی ایم اے کے ذریعے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اختیارات ختم کرکے مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرے گا جو موبائل کمپنیوں اور صارفین کے لیے خطرناک ہے۔

واضح رہےکہ مذکورہ قانون کا اطلاق 2023 میں ہوگا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More